پروفیسر آصف یاسین نے چیئرمین شعبہ کامرس کا عہدہ سنبھال لیا

پروفیسر آصف یاسین نے چیئرمین  شعبہ کامرس کا عہدہ سنبھال لیا

ملتان (خصوصی رپورٹر) بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے شعبہ کامرس کے نئے چیئرمین کے طور پر پروفیسر ڈاکٹر آصف یاسین نے اپنے فرائض کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے ۔

اس سے قبل وہ بزنس انکیوبیشن سینٹر کے ڈائریکٹر اور یونیورسٹی کی اسٹریٹجک پلاننگ کمیٹی کے ممبر کے طور پر بھی اہم خدمات انجام دے رہے تھے ۔عہدہ سنبھالنے پر شعبہ کے سینئر اساتذہ پروفیسر ڈاکٹر صادق شاہد، پی ایچ ڈی سکالر محمد یاسر اور ڈاکٹر نعیم شاہ نے انہیں مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر اساتذہ اور طلبہ نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر آصف یاسین نے کہا کہ ان کی اولین ترجیح طلبہ و طالبات کی تعلیمی اور تحقیقی فلاح و بہبود ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ طلبہ اپنی صلاحیتوں کے ذریعے شعبہ اور یونیورسٹی کا نام روشن کریں اور تحقیق کے میدان میں نمایاں مقام حاصل کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ جدید تقاضوں کے مطابق نصاب میں بہتری اور تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اقدامات کیے جائیں گے تاکہ طلبہ کو عالمی سطح پر مقابلے کے قابل بنایا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے بین الاقوامی تجربے کی روشنی میں شعبہ میں کاروباری اور تحقیقی سرگرمیوں کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں