ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ ،مقررہ مدت میں مکمل کرنے کا حکم

 ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ ،مقررہ مدت میں مکمل کرنے کا حکم

ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ ،مقررہ مدت میں مکمل کرنے کا حکم ڈپٹی کمشنر کی ریل بازار کی بیوٹیفکیشن 15 جون تک مکمل کرنے کی ہدایت

وہاڑی(خبرنگار ، نمائندہ خصوصی ) ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت ترقیاتی اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام، پی سی پی، بیوٹیفکیشن، گرین پراپرٹی سرٹیفیکیٹس، وانڈا جات کی ڈیجیٹلائزیشن، مثالی گاؤں پراجیکٹ، ای ٹینڈرنگ اور دیگر منصوبوں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت واٹر ڈرینیج، سیوریج اور دیگر منصوبوں پر کام جاری ہے جبکہ انڈر گراؤنڈ واٹر سٹوریج ٹینک بارشی پانی کو محفوظ کرنے میں معاون ہوں گے ۔ ریل بازار کی بیوٹیفکیشن 15 جون تک مکمل کرنے کی ہدایت بھی دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ یکم جولائی سے گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ سروس کا آغاز ہوگا جس سے جائیداد کی خرید و فروخت میں شفافیت آئے گی اور فرد کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔ اجلاس میں متعلقہ افسران نے شرکت کی اور مختلف منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں