عدالت میں جعلی دستاویز جمع کرانے پر کارروائی کا آغا ز
ملتان (کرائم رپورٹر)عدالت میں جعلی و فرضی اقرار نامہ جمع کرانے کے الزام میں پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
چہلیک پولیس کو آصف نے بتایا کہ ملزم احمد عمار نے اقرار نامہ عدالت میں جمع کرایا جس کی تصدیق کرنے پر جعلی و بوگس پایا گیا ۔پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔