حادثے میں بزرگ شہری کی ہلاکت، کار ڈرائیور پر مقدمہ قائم
ملتان (کرائم رپورٹر) قادر پورراں پولیس نے ٹریفک حادثہ میں معمر شخص کو ہلاک کرنے کے الزام میں کار ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
پولیس کو سب انسپکٹر نے بتایا کہ حادثہ کی اطلاع پر جائے وقوعہ پر پہنچاتو 80سالہ منظور شاہ پیدل جارہا تھا کہ تیزرفتار کار نے پیچھے سے ٹکر مارکر شدید زخمی کردیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا ۔پولیس نے کار ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔