بلائنڈ سینٹر میں نابینا جوڑے کی شادی، شاندار تقریبات

بلائنڈ سینٹر میں نابینا جوڑے  کی شادی، شاندار تقریبات

ملتان (لیڈی رپورٹر) محمد بن قاسم بلائنڈ سینٹر ملتان میں نابینا جوڑے محمد شعیب اور عائشہ کی شادی اور مہندی کی تقریبات بڑے دھوم دھام سے منائی گئیں، جس میں ادارے کے طلبہ، اساتذہ اور معزز مہمانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر ادارہ ہذا کی ڈائریکٹر سعدیہ کرمانی نے کہا کہ یہ شادی تمام نابینا افراد کے لیے خوشی اور حوصلے کا باعث ہے ، کیونکہ دونوں میاں بیوی نرسری کلاس سے ادارے میں زیر تعلیم رہے ہیں اور اس وقت بی زیڈ یو سے ماسٹرز کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مرحوم قائم خان کرمانی نے یہ روایت قائم کی تھی کہ ادارے میں زیر تعلیم طلبا و طالبات کی شادیاں ادارے کی سطح پر کرائی جائیں۔، اور اپنی زندگی میں انہوں نے درجنوں نابینا افراد کے نکاح اور شادی کی تقاریب کا اہتمام کیا۔ یہ مشن آج بھی جاری ہے اور آئندہ بھی جاری رہے گا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں