اغوا ء کے مختلف واقعات کے مقدمات درج

 اغوا ء کے مختلف واقعات  کے مقدمات درج

ملتان (کرائم رپورٹر) پولیس نے شہر کے مختلف تھانوں کی حدود میں اغوا ئکے متعدد واقعات پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے ۔

حرم گیٹ پولیس کو شمائلہ بی بی نے بتایا کہ علینا کو نامعلوم افراد اغوا کرکے فرار ہوگئے ۔ بی زیڈ پولیس کو نادیہ خالد نے بیان دیا کہ اس کی بیٹی سونیا قریبی دکان سے چیز لینے گئی مگر واپس نہ آئی، جسے مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا۔مظفرآباد پولیس کو عمران نے بتایا کہ اس کی ہمشیرہ تہمینہ اور اس کے کم عمر بچوں کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کرلیا۔ عاشق حسین کے مطابق اس کی بیٹی گلناز فاطمہ دودھ لینے دکان پر گئی اور واپس نہ پہنچی۔راشد نے بتایا کہ اس کی بیوی سسرال گئی تھی جو وہاں نہیں پہنچی۔ قطب پور پولیس کو غلام فرید نے بتایا کہ اس کی بیٹی کرن کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کرلیا۔ ممتاز آباد پولیس کو زبیدہ بی بی نے بتایا کہ چار نامعلوم افراد زبردستی گھر میں داخل ہوئے اور اس کی بیٹی شمائلہ کو اغوا کرکے لے گئے ۔اسی طرح رشید مائی نے بھی اپنی بیٹی ماہ نور کے اغوا کی رپورٹ درج کرائی۔ پولیس نے تمام واقعات کے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں