جہانیاں :بکر چور گینگ سرگرم، 17قیمتی بکرے چوری
جہانیاں :بکر چور گینگ سرگرم، 17قیمتی بکرے چوریمتعدد دیہات میں چوری کی وارداتیں، مویشی پال حضرات شدید پریشان
جہانیاں (نمائندہ دنیا) جہانیاں اور نواحی علاقوں میں بکرا چور گینگ سرگرم ہو گیا، نامعلوم چور لاکھوں روپے مالیت کے 17 قیمتی بکرے چوری کر کے فرار ہوگئے جس پر مویشی پال افراد شدید پریشانی کا شکار ہیں۔اتفصیلات کے مطابق ایک ہی رات میں چک نمبر 137 دس آر سے 11 قیمتی بکرے چوری کر لیے گئے ، جبکہ رانا محمد صدام، سلیم اکبر اور رانا ناظم کے جانور بھی چوری کیے گئے ۔ اسی طرح ٹھٹھہ صادق آباد لنگاہ کالونی کے رہائشی عبد القیوم کے گھر سے 6 قیمتی بکرے نامعلوم چور لے اڑے ۔ واقعے کی اطلاع پر تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی۔ ڈی ایس پی جہانیاں ملک عبدالمجید نے بھی جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ متاثرین نے مطالبہ کیا ہے کہ چوروں کو فوری گرفتار کر کے بکریاں برآمد کی جائیں ۔