وفاقی بجٹ میں مزید اصلاحات کی ضرورت ہے :محمود احمد شاد

 وفاقی بجٹ میں مزید اصلاحات کی ضرورت ہے :محمود احمد شاد

وفاقی بجٹ میں مزید اصلاحات کی ضرورت ہے :محمود احمد شاد بین الاقوامی فریٹس اور شپنگ چارجز میں کمی کے لیے بھی عملی اقدامات ناگزیر

 وہاڑی (نمائندہ خصوصی) وفاقی بجٹ پر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری وہاڑی کے صدر حافظ محمود احمد شاد نے حکومتی اقدامات کو جزوی طور پر سراہتے ہوئے مزید اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سرچارج کا خاتمہ ایک خوش آئند اقدام ہے تاہم بین الاقوامی فریٹس اور شپنگ چارجز میں کمی کے لیے بھی عملی اقدامات ناگزیر ہیں، کیونکہ بلند لاگت برآمدات کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پھلوں، سبزیوں اور فوڈ سیکٹر میں نمایاں صلاحیت رکھتا ہے مگر لاگت کے مسائل ترقی کی راہ میں حائل ہیں۔ سینئر نائب صدر محمد اسحاق نے خواتین کاروباری طبقے کے لیے آسان مالی معاونت اور استعداد کار میں اضافے کے اقدامات کو ضروری قرار دیا جبکہ نائب صدر چوہدری ذوالفقار علی آرائیں نے کہا کہ بجٹ تجاویز کو مکمل طور پر شامل نہیں کیا گیا جس پر تحفظات ہیں۔ رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ صنعتکاروں اور ایس ایم ای سیکٹر کی تجاویز کو بجٹ میں شامل کر کے معیشت کو مستحکم بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں