مذہبی اجتماعات سکیورٹی ہر صورت یقینی بنائی جائے :ڈی پی او

مذہبی اجتماعات سکیورٹی ہر صورت یقینی بنائی جائے :ڈی پی او

مذہبی اجتماعات سکیورٹی ہر صورت یقینی بنائی جائے :ڈی پی اوپولیس مکمل الرٹ ،شہری مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری پولیس کو دیں

کوٹ ادو( نامہ نگار )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوٹ ادو نے سرکل سنانواں اور سرکل کوٹ ادو کے پولیس افسران و جوانوں کو محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام اور سکیورٹی انتظامات کو مؤثر بنانے کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ جلوسوں، مجالس اور دیگر مذہبی اجتماعات کی سکیورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ ڈیوٹی کے دوران جوانوں کو چوکس رہنے ، مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے اور شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایت کی گئی۔ انہوں نے واضح کیا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کا قیام پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس فورس مکمل الرٹ ہے اور امن و امان کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔ شہریوں سے اپیل کی گئی کہ وہ مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری پولیس کو دیں تاکہ بروقت کارروائی ممکن ہو سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں