گندم پیداواری مقابلہ، 3 کسانوں میں انعامی چیک تقسیم

 گندم پیداواری مقابلہ، 3 کسانوں میں انعامی چیک تقسیم

گندم پیداواری مقابلہ، 3 کسانوں میں انعامی چیک تقسیم شعیب نے پہلی ،ارشد نے دوسری اورحیات نے تیسری پوزیشن حاصل کی

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) وزیراعلیٰ پنجاب گندم پیداواری مقابلہ 2025-26 میں ضلع خانیوال کے تین کاشتکاروں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نمایاں پوزیشنز حاصل کیں۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر خانیوال ملیحہ رشید نے کامیاب کسانوں میں انعامی چیکس تقسیم کیے اور ان کی محنت، لگن اور جدید زرعی طریقوں کے استعمال کو سراہا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جدید کاشتکاری، معیاری بیج، متوازن کھادوں کے استعمال اور محکمہ زراعت کی فنی رہنمائی سے گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں نمایاں اضافہ ممکن ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب کسان دیگر کاشتکاروں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ مقابلے میں محمد شعیب بابر نے 69.46 من فی ایکڑ پیداوار کے ساتھ پہلی پوزیشن، محمد ارشد آرائیں نے 68.85 من کے ساتھ دوسری پوزیشن اور ملک محمد حیات اعوان نے 55.31 من فی ایکڑ پیداوار کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جدید زرعی ٹیکنالوجی کے فروغ سے زرعی شعبہ مزید مستحکم ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں