محرم الحرام میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت
محرم الحرام میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایتامام بارگاہوں و جلوس روٹس پر فیلڈ ٹیمیں تعینات، ہنگامی نظام فعال کر دیا گیا
ملتان (خصوصی رپورٹر) چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گل محمد زاہد کی ہدایت پر میپکو ریجن میں محرم الحرام کے انتظامات تیزی سے جاری ہیں۔ یومِ عاشور پر مجالس، امام بارگاہوں اور جلوسوں کے روٹس پر بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام آپریشن سرکلوں کو خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔چیف ایگزیکٹو آفیسر نے تمام سپرنٹنڈنگ انجینئرز کو ہدایت کی ہے کہ امام بارگاہوں اور مجالس سے منسلک فیڈرز کی مکمل جانچ پڑتال کی جائے ، ضروری ٹرانسفارمرز اپ گریڈ کیے جائیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متبادل ذرائع سے بجلی بحالی کے انتظامات مکمل رکھے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ امام بارگاہوں کے منتظمین اور عزاداری کونسلوں سے ملاقاتیں کر کے ان کے مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں۔اس سلسلے میں مختلف آپریشن سرکلوں میں فیلڈ سرگرمیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔