وہاڑی تاجر رہنماؤں کا مظفرگڑھ دکانیں سیل کرنے پر احتجاج

وہاڑی تاجر رہنماؤں کا مظفرگڑھ  دکانیں سیل کرنے پر احتجاج

وہاڑی (خبر نگار) مرکزی انجمن تاجران وہاڑی کے صدر ارشاد حسین بھٹی، جنرل سیکرٹری راؤ خلیل احمد، ساؤتھ پنجاب کے ۔۔۔۔

جنرل سیکرٹری عامر سلیم اور چیمبر آف سمال ٹریڈرز ساؤتھ پنجاب کے صدر چوہدری طارق کریم نے مظفرگڑھ میں دکانیں سیل کیے جانے کے اقدام کی شدید مذمت کی ہے ۔مشترکہ بیان میں تاجر رہنماؤں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ نے اپنے اختیارات کا مبینہ طور پر غلط استعمال کرتے ہوئے دکانیں سیل کیں جو تاجروں کے معاشی استحصال کے مترادف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ دکاندار عرصہ دراز سے کاروبار کر رہے ہیں، باقاعدگی سے کرایہ ادا کر رہے ہیں ۔اور انہی کاروبار سے اپنے اہل خانہ کی کفالت کر رہے ہیں، تاہم اچانک دکانیں بند کیے جانے سے ہزاروں خاندان متاثر ہوئے ہیں۔تاجر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے محنت کش طبقہ شدید مالی مشکلات کا شکار ہو گیا ہے اور متعدد گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑنے کا خدشہ ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں