وفاق کے مقابلے میں صوبوں میں پنشن کم دی گئی ، رانا ولایت علی

وفاق کے مقابلے میں صوبوں میں پنشن کم دی گئی ، رانا ولایت علی

ملتان (خصوصی رپورٹر) رانا ولایت علی ریٹائرڈ ڈپٹی ڈی ای او سیکنڈری ملتان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے دور میں پنشنرز کو وفاق اور۔۔۔

 دیگر صوبوں کے مقابلے میں مجموعی طور پر کم پنشن دی جا رہی ہے ۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ 2 دسمبر 2024 کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین کی پنشن اور گریجویٹی میں نمایاں کمی کی گئی ہے ۔جبکہ پنشن اصلاحات 2020 کے نفاذ سے صورتحال مزید متاثر ہوئی ہے ۔رانا ولایت علی کے مطابق بعض وفاقی و صوبائی اداروں میں پنشن اصلاحات کا جزوی نفاذ کیا گیا ہے ، جس سے ملازمین میں بے چینی پائی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 2022 کے بعد ریٹائر ہونے والے کئی اساتذہ کو تاحال لیو انکیشمنٹ کی ادائیگی نہیں کی گئی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں