بجٹ کا مقصد عوام کو ریلیف فراہمی ہونا چاہئے ، احمد مجتبیٰ

بجٹ کا مقصد عوام کو ریلیف فراہمی ہونا چاہئے ، احمد مجتبیٰ

بلاول کے بجٹ کے حوالے سے تحفظات عوامی امنگوں کی ترجمانی ہے

ملتان (لیڈی رپورٹر)سابق رکن پنجاب اسمبلی سید احمد مجتبیٰ گیلانی اور میاں محمد عظیم سعید نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بجٹ کا بنیادی مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا، معاشی استحکام کو یقینی بنانا اور عام آدمی کی مشکلات میں کمی لانا ہونا چاہیے ۔انہوں نے چیئرمین بلاول زرداری کے بجٹ سے متعلق تحفظات اور تجاویز کو عوامی امنگوں کی ترجمانی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک کو درپیش معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے مزدور، کسان، سرکاری ملازمین، پنشنرز اور متوسط طبقے کو خصوصی ریلیف دینا ضروری ہے تاکہ مہنگائی کے بوجھ میں کمی لائی جا سکے ۔رہنماؤں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی محرومیوں اور پسماندگی کے خاتمے کے لئے صوبہ بننے تک خطیر ترقیاتی فنڈز فراہم کئے جائیں اور نوجوانوں کو آبادی کے تناسب سے روزگار کے مواقع دیئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ عوامی حقوق، معاشی انصاف اور کمزور طبقات کے تحفظ کی سیاست پر یقین رکھتی ہے ۔ پارٹی کی قیادت ایسی معاشی پالیسیوں کی حامی ہے جو روزگار کے مواقع پیدا کریں اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دیں۔رہنماؤں نے امید ظاہر کی کہ حکومت بجٹ میں عوامی فلاح، تعلیم، صحت، زراعت اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو ترجیح دے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں