ہائر ایجوکیشن :جامعات میں اے آئی کورس کرانے کا فیصلہ

ہائر ایجوکیشن :جامعات میں اے آئی کورس کرانے کا فیصلہ

ابتدائی مرحلے میں یہ کورس بیچلر اور ماسٹر پروگرامز میں نافذ ہوگا

ملتان (خصوصی رپورٹر)ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے تمام سرکاری جامعات میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی تین کریڈٹ آورز کا لازمی کورس متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ اس اقدام کا مقصد طلبہ کو جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے ۔فیصلہ ایچ ای سی کی ایڈوائزری اور پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کے مشاورتی اجلاس میں کیا گیا۔ اس کے تحت تمام جامعات کو اے آئی سے تعارف کے عنوان سے کورس متعلقہ ڈگری پروگرامز کے نصاب میں شامل کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے ۔انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی لاہور نے اس کورس کے لئے تین ماڈیولز تیار کئے ہیں، جنہیں ایچ ای سی کے 45ویں اجلاس میں منظور کیا گیا۔ ان میں مصنوعی ذہانت کے بنیادی اصول، مشین لرننگ، ڈیٹا اینالیسز، اخلاقی پہلو اور عملی اطلاقات شامل ہیں۔حکام کے مطابق ابتدائی مرحلے میں یہ کورس بیچلر اور ماسٹر پروگرامز میں نافذ ہوگا، جبکہ پنجاب کی تمام سرکاری جامعات کو اس حوالے سے باضابطہ مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں