میلسی میں سیوریج لائن بند علاقے گندے پانی میں ڈوبے
میلسی (نامہ نگار )سیوریج لائن بند سناراں والی پلی،اللہ رکھا کالونی اور محلہ پٹواریاں علاقے گندے پانی میں ڈوب گئے ۔۔
،شہری پریشان۔ تفصیل کے مطابق سیورج لائن بند ہونے سے محلہ پٹواریاں اور سناراں والی پلی اور اللہ رکھا کالونی کے علاقے گندے پانی میں ڈوب گئے ہیں، گلیاں گندے پانی سے بھر گئی ہیں جس کی وجہ سے اہل علاقہ پریشان ہیں ۔شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر میلسی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔