مغوی طالبہ بازیاب 2ملزم گرفتار کرلئے گئے
ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس تھانہ کوتوالی نے چار روز قبل اغوا ہونے والی گرافک ڈیزائینر کا کام سیکھنے والی طالبہ کو برآمد کر کے۔۔۔
دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جن کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ لے کر تفتیش جاری ہے تفصیل کے مطابق تھانہ کوتوالی کے علاقہ سے لڑکی کو اغوا کر لیا گیا تھا۔پولیس تھانہ کوتوالی کو عرفان نے درخواست دی کہ اسکی بیٹی (ن) جو گھر سے چوک شہیداں گرافکس کا کام سیکھنے کے لئے گئی راستے میں نامعلوم افراد نے اغواکر لیا جسکی بابت رشتہ داروں اور گرافکس والوں سے بھی پتہ جوئی کی مگر کوئی سراغ نہ ملا پولیس نے عرفان کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا ۔