خانیوال انتظامیہ عاشورہ محرم کے انتظامات کیلئے مکمل طور پرمتحرک
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)عاشورہ محرم الحرام کے انتظامات کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ خانیوال مکمل طور پر متحرک ہے ۔۔۔
ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید نے سنگلاوالا چوک، اکبر بازار، کچہری بازار سمیت 6 اور 10 محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس کا اچانک دورہ کیا اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے جلوس روٹس پر صفائی ستھرائی، تجاوزات کے خاتمے اور دیگر ضروری انتظامات کا خود معائنہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام تجاوزات اور تعمیراتی ملبہ فوری طور پر ہٹایا جائے ۔