پاکستان کی سفارتی کامیابی، عالمی امن کے فروغ میں اہم کردار

پاکستان کی سفارتی کامیابی، عالمی امن کے فروغ میں اہم کردار

وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں امن کوششوں کو سراہا گیا،یوسف کسیلیہ

گگو منڈی (نامہ نگار)رکن صوبائی اسمبلی، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) جنوبی پنجاب اور چیئرمین وزیر اعلیٰ انیشیٹو چودھری محمد یوسف کسیلیہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی قیادت میں پاکستانی سفارتی ٹیم نے عالمی امن کے قیام کے لیے قابلِ تحسین کردار ادا کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنی دانشمندانہ سفارت کاری کے ذریعے امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور جنگ بندی کی کوششوں میں اہم کردار ادا کیا، جس سے دنیا میں امن کے فروغ کا مثبت پیغام گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے خطے اور عالمی سطح پر متوازن اور ذمہ دارانہ سفارتی روابط برقرار رکھے ہیں، جس سے ملک کا تشخص ایک امن پسند ریاست کے طور پر مزید مستحکم ہوا ہے ۔ محمد یوسف کسیلیہ نے کہا کہ جنگ بندی اور مذاکرات کی راہ ہموار کرنا ایک بڑی سفارتی کامیابی ہے جس کے مثبت اثرات مستقبل میں مختلف شعبوں میں سامنے آئیں گے ۔انہوں نے وزیر اعظم اور عسکری قیادت کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان آئندہ بھی عالمی امن اور استحکام کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں