بیوہ سے شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی ،ویڈیوز بنا لیں

بیوہ سے شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی ،ویڈیوز بنا لیں

20 لاکھ روپے بھی ہتھیا لیے ،متاثرہ خاتون کا ایف ائی ار میں موقف

کہروڑپکا(نمائندہ دنیا )بیوہ خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی اور ویڈیوز بنا لیں 20 لاکھ روپے بھی ہتھیا لیے ۔متاثرہ خاتون کا ایف ائی ار میں موقف۔ تفصیل کے مطابق سرگودھا کی رہائشی(ب) نے تھانہ سٹی کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ غلام یاسین ولد ممتاز قریشی سے پانچ سالہ جان پہچان تھی اور آنا جانا تھا ملزم نے نکاح کی پیشکش کی اور میرے نظر انداز کرنے پر کسی طرح میری نازیبا ویڈیوز بنا کر مجھے بلیک میل کرنے لگا اور مختلف اوقات میں زنا بالجبر کے ساتھ ساتھ ویڈیو ڈیلیٹ کرنے کے 20 لاکھ روپے بھی لے لیے اور پھر مجھے چار روز قبل نکاح کے لیے کہروڑ پکا بلوایا ،میرا موبائل مالیتی ایک لاکھ 70 ہزار روپے بھی چھین لیا ۔ملزم نے میرے ساتھ انتہائی زیادتی کی ہے ۔رقم اورموبائل واپس دلایا جائے ،ویڈیوز برآمد کر کے ختم کرائی جائیں اور اس کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں