مظفر گڑھ،شور مچانے والے رکشوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز

مظفر گڑھ،شور مچانے والے رکشوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز

پولیس نے 20 سے زائد لائسنسر اتار کر تحویل میں لے لیے ،متعدد موقع پر تبدیل

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر)ڈی پی او غضنفر علی شاہ کے نوٹس پر مظفرگڑھ میں شہریوں کو صوتی آلودگی سے نجات دلانے کے لیے ٹریفک پولیس نے شور مچانے والے چنگچی اور موٹر سائیکل رکشوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا۔ شہر بھر میں جاری کارروائیوں کے دوران پٹھہ سائلنسر اور بلند آواز سپیکر نصب رکشوں کے خلاف خصوصی ایکشن لیا جا رہا ہے ۔ٹریفک پولیس نے کارروائی کے دوران متعدد رکشوں کے غیرقانونی اور شور پیدا کرنے والے سائلنسر موقع پر ہی تبدیل کرا دئیے جبکہ 20 سے زائد سائلنسر اتار کر تحویل میں لے لیے گئے ۔ پولیس حکام کے مطابق اب تک چنگچی رکشوں کے 150 چالان کیے جا چکے ہیں، ایک لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ 60 چنگچی رکشے تھانوں میں بند کیے گئے ہیں۔ڈی پی او غضنفر علی شاہ نے ہدایت کی ہے کہ صوتی آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں اور کسی کو شہریوں کے سکون میں خلل ڈالنے کی اجازت نہ دی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں