اینٹی کرپشن کا چھاپہ، نکاح رجسٹرار رشوت لیتے گرفتار

اینٹی کرپشن کا چھاپہ، نکاح رجسٹرار رشوت لیتے گرفتار

لودھراں میں کارروائی کی گئی، 25 ہزار روپے نشان زدہ کرنسی برآمد

کہروڑپکا (نمائندہ دنیا)اینٹی کرپشن ٹیم نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران نکاح رجسٹرار کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق سرکل آفیسر لودھراں انسپکٹر سید علی حسن گیلانی اور ان کی ٹیم نے مجسٹریٹ دفعہ 30 لودھراں اعجاز احمد کی نگرانی میں کارروائی کرتے ہوئے نکاح رجسٹرار محمد عمر فاروق کو گرفتار کیا۔ملزم پر الزام تھا کہ اس نے ایک شہری سے نکاح کے اندراج اور سرٹیفکیٹ کے اجرا کے عوض 40 ہزار روپے رشوت طلب کی تھی، جس میں سے وہ پہلے ہی 10 ہزار روپے وصول کر چکا تھا۔مزید کارروائی کے دوران ملزم کو باقی 25 ہزار روپے وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا جبکہ اس کے قبضے سے نشان زدہ کرنسی بھی برآمد کر لی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں