ملزم کو فرار کرانے والے کا جوڈیشل ریمانڈ منظور ، جیل منتقل
ملتان(کورٹ ر پورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے اشتہاری ملزم کو فرار کرانے کے الزام میں گرفتار ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ہے ۔۔۔۔
صدر جلالپور پولیس نے اشتہاری ملزم امتیاز حسین کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تو ملزم کے ساتھی عارف شاہ نے فرار کرانے میں مدد فراہم کی۔ پولیس نے گزشتہ روز ملزم کو عدالت میں پیش کیا اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا کی۔