ٹریفک حادثہ میں شہری کی موت نامعلوم ڈرائیور پر مقدمہ

ٹریفک حادثہ میں شہری کی موت  نامعلوم ڈرائیور پر مقدمہ

ملتان (کرائم رپورٹر )پولیس نے ٹریفک حادثہ میں ایک شخص کے جاں بحق ہونے کے الزام نامعلوم ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

مظفر آباد پولیس کو اے ایس آئی نے بتایا کہ ایکسیڈنٹ کی اطلاع پر جائے وقوعہ پر پہنچا تو معلوم ہوا کہ بزرگ شہری نواز موٹرسائیکل پر جارہا تھا کہ ایکسی ویٹر کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا اور ایکسی ویٹر ڈرائیور فرار ہوگیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں