شدید گرمی سے شہری نڈھال، سوئمنگ پولز پر رش
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) خانیوال میں گرمی کی شدت میں مسلسل اضافے کے باعث درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔
جس سے معمولاتِ زندگی شدید متاثر ہوئے ۔ سخت گرمی اور حبس سے بچنے کے لیے شہریوں، خصوصاً نوجوانوں اور بچوں کی بڑی تعداد نے مختلف سوئمنگ پولز کا رخ کیا، جہاں وہ ٹھنڈے پانی سے لطف اندوز ہوتے رہے ۔ سوئمنگ پولز پر موسمِ گرما کے بادشاہ آم کی بھی خوب بہار رہی اور شہری نہانے کے بعد آم سے لطف اندوز ہوتے دکھائی دیے ۔