170 معذور اور مستحق افراد میں ویل چیئرز تقسیم

170 معذور اور مستحق افراد  میں ویل چیئرز تقسیم

مونڈ کا (نامہ نگار) قطر چیریٹی کے زیر اہتمام 170 مستحق اور معذور افراد میں الیکٹرک اور مینوئل ویل چیئرز تقسیم کی گئیں۔

تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر مظفرگڑھ چودھری محمد اظہر، قطر چیریٹی کے فیلڈ کوارڈینیٹر محمد اشرف مغل اور دیگر عملہ نے شرکت کی۔تقریب کے دوران مستحق افراد میں ویل چیئرز تقسیم کی گئیں، جنہیں وصول کرکے معذور افراد نے خوشی کا اظہار کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں