بیٹے اور بہو کا ضعیف باپ پر تشدد، گھر سے نکالنے کا الزام

بیٹے اور بہو کا ضعیف باپ پر  تشدد، گھر سے نکالنے کا الزام

گگو منڈی (نامہ نگار) نواحی گاؤں 225۔ای بی کے رہائشی 80 سالہ محمد اسماعیل نے اپنے بیٹے اور بہو پر تشدد کرکے گھر سے نکالنے اور کھانا نہ دینے کا الزام عائد کیا ہے ۔

متاثرہ بزرگ نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی سے تحفظ اور انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے ۔محمد اسماعیل نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ گاؤں کی پانچ مرلہ سکیم میں واقع اپنے ملکیتی مکان میں رہائش پذیر ہیں، جہاں ان کا بیٹا محمد رفیق اور بہو شبانہ بی بی بھی رہتے ہیں۔ ان کے مطابق بیٹا اور بہو عرصہ سے ان کے ساتھ ناروا سلوک کر رہے ہیں اور تشدد کرنا معمول بن چکا ہے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ گزشتہ روز دونوں نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا، دھکے دے کر گھر سے نکال دیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں