ڈاکٹر شوکت بھٹہ کو انچارج پرنسپل کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد

ڈاکٹر شوکت بھٹہ کو انچارج پرنسپل  کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد

میلسی (نامہ نگار ) گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول میلسی کے انچارج پرنسپل ڈاکٹر شوکت بھٹہ کو عہدے کا چارج سنبھالنے پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

 مبارکباد دینے والوں میں ڈائریکٹر سپیریئر کالج میلسی میاں ندیم ممتاز، جنرل سیکرٹری ایمرا میلسی میاں شفیق، ملک مقبول اور رانا طارق احسان شامل تھے ۔ اس موقع پر مقررین نے امید ظاہر کی کہ ڈاکٹر شوکت بھٹہ کی قیادت میں سکول تعلیمی میدان میں مزید ترقی کرے گا اور طلبہ کو معیاری تعلیم و تربیت کی بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔ ڈاکٹر شوکت بھٹہ نے مبارکباد دینے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ادارے کی بہتری اور تعلیمی معیار کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں