شاہراہوں پر مؤثر پٹرولنگ، ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت

شاہراہوں پر مؤثر پٹرولنگ، ٹریفک  قوانین پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت

مونڈکا (نامہ نگار ) ڈی ایس پی پٹرولنگ راؤ عمر فاروق نے ضلع بھر کی مختلف پٹرولنگ پوسٹس کا دورہ کرکے انچارجز اور دیگر اہلکاروں کی کارکردگی، گشت اور ڈسپلن کا جائزہ لیا۔

 اس موقع پر انہوں نے ہدایت کی کہ شاہراہوں پر مؤثر اور بروقت پٹرولنگ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے جبکہ عوام میں ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی کے لیے باقاعدگی سے لیکچرز کا انعقاد کیا جائے ۔ انہوں نے کم عمر ڈرائیوروں، اوور سپیڈنگ، اوور لوڈنگ اور غیر قانونی ایل پی جی سلنڈرز کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھنے کی بھی ہدایت کی۔ ڈی ایس پی راؤ عمر فاروق نے کہا کہ ٹریفک حادثات کی روک تھام پنجاب ہائی وے پٹرول کی اولین ترجیح ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں