دھنوٹ میں آن لائن جوئے کا رجحان، نوجوان شدید متاثر

دھنوٹ میں آن لائن جوئے  کا رجحان، نوجوان شدید متاثر

دھنوٹ (نامہ نگار ) دھنوٹ اور گردونواح میں آن لائن جوئے کی سرگرمیوں میں مبینہ اضافہ شہریوں کے لیے تشویش کا باعث بن گیا ہے ۔

 مقامی افراد کے مطابق \"جہاز اڑانے \" سمیت مختلف آن لائن جوئے کی ایپس کا کاروبار عروج پر ہے ، جہاں بعض مبینہ ایجنٹس ایزی پیسہ اور جاز کیش کے ذریعے رقوم کی وصولی اور ادائیگی کا کام کرتے ہوئے نوجوانوں کو آسان آمدن کا لالچ دے کر اس لت کی جانب راغب کر رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اس رجحان کے باعث طلبہ کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے ، گھریلو تنازعات، قرضوں کے مسائل اور دیگر سماجی مشکلات میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں