بار ایسوسی ایشن میں مرحوم وکلا کے ایصال ثواب کیلئے تعزیتی ریفرنس

بار ایسوسی ایشن میں مرحوم وکلا کے  ایصال ثواب کیلئے تعزیتی ریفرنس

میلسی (نامہ نگار ) بار ایسوسی ایشن میلسی کے زیر اہتمام سابق صدر بار میاں قمرالدین سفیر اور سینئر رکن چوہدری محمد سرور کے ایصال ثواب کے لیے تعزیتی ریفرنس اور دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

 تقریب میں صدر بار قمر عباس ہاشمی، جنرل سیکرٹری چوہدری لیاقت علی گوجر، سابق صدر بار سردار نور احمد خان ملیزئی، سید شبیر حسین کاظمی، ملک اختر حسین، مہر ظفر اقبال، ملک مشتاق احمد گنب، میاں احسن منظور، مہر اجمل حسین، سید خالد حسین نقوی اور دیگر وکلا نے مرحومین کی پیشہ ورانہ اور سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ آخر میں مولانا محمد امیر سعیدی نے مرحومین کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی اجتماعی دعا کرائی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں