بوریوالا، گگو منڈی کیلئے ساڑھے 10ارب کی گرانٹ منظور

بوریوالا، گگو منڈی کیلئے ساڑھے 10ارب کی گرانٹ منظور

ترقیاتی منصوبوں سے سہولتیں بہتر، انفراسٹرکچر مضبوط ، معیار زندگی بلند ہوگا

گگو منڈی (نامہ نگار)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بورے والا اور گگو منڈی کے اربن ایریا کی ترقی کے لیے ساڑھے دس ارب روپے کی خصوصی گرانٹ منظور کر دی۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے مطابق یہ گرانٹ تحصیل بورے والا کے سابق رکن قومی اسمبلی و گروپ لیڈر ضلع وہاڑی چودھری نزیر احمد آرائیں، رکن صوبائی اسمبلی چودھری محمد یوسف کسیلیہ اور سابق رکن صوبائی اسمبلی سردار خالد محمود ڈوگر کی سفارش پر منظور کی گئی ہے ۔مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے بتایا کہ خصوصی گرانٹ سے بورے والا اور گگو منڈی کے اربن ایریا میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر جلد کام شروع کیا جائے گا۔ ان منصوبوں کی تکمیل سے سڑکوں، نکاسی آب، سیوریج، صفائی اور دیگر بنیادی سہولتوں میں بہتری آئے گی، جبکہ شہری انفراسٹرکچر مضبوط ہوگا اور عوام کو بہتر سہولتیں میسر آئیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں سے دونوں شہروں کی خوبصورتی میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا اور شہریوں کا معیار زندگی بلند ہوگا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں