دین کی ترویج میں اولیائے کرام کا بنیادی کردار، ناصر میاں
ملتان (کرائم رپورٹر)بزم غلامان زہد الانبیاء ملتان کے زیر اہتمام ‘‘جشن بابا فرید’’ کے سلسلہ میں محفل نعت اور محفل سماع کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کی صدارت درگاہ عالیہ مولانا حامد علی خانؒ کے سجادہ نشین صاحبزادہ قاری ناصر میاں خان نقشبندی مجددی نے کی۔صدارتی خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ قاری ناصر میاں خان نے کہا کہ بزرگان دین کے بتائے ہوئے راستے پر چلنا ہی ہماری کامیابی ہے ۔ برصغیر پاک و ہند میں اسلام کی ترویج میں اولیاء کرام اور بزرگان دین کا کردار ہمیشہ نمایاں رہا ہے ۔ حضرت بابا فریدؒ نے ہمیں عبادت، اخوت، بھائی چارے اور محبت کا درس دیا جو آج بھی مشعل راہ ہے ۔