بس سٹاپ کے اطراف میں تجاوزات ، ٹریفک کی روانی متاثر

بس سٹاپ کے اطراف میں  تجاوزات ، ٹریفک کی روانی متاثر

گگو منڈی (نامہ نگار) گگو منڈی کے مرکزی بس سٹاپ کے دونوں اطراف قائم تجاوزات شہریوں اور ٹرانسپورٹرز کے لیے مسلسل مشکلات کا باعث بنی ہوئی ہیں۔

 سڑک کے کناروں اور اطراف میں قائم ٹھیلے ، ریڑھیاں اور پھٹے ٹریفک کی روانی متاثر کر رہے ہیں، جس کے باعث حادثات کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پیرا فورس کے قیام کے بعد تجاوزات کے خاتمے کی امید پیدا ہوئی تھی، تاہم صورتحال میں کوئی نمایاں بہتری نہیں آئی۔شہری شفیق احمد، محمد عباس، ملک اعجاز، محمد اشرف، نعمت علی اور دیگر نے کہا کہ متعلقہ ادارے اکثر کسی حادثے کے بعد کارروائی کرتے ہیں، جبکہ ضروری ہے کہ ممکنہ خطرات سے پہلے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں