سیاسی اختلاف حق، تنقید آئینی اور اخلاقی حدود میں ہونی چاہیے :نوابزادہ افتخار

سیاسی اختلاف حق، تنقید  آئینی اور اخلاقی حدود میں  ہونی چاہیے :نوابزادہ افتخار

مونڈکا (نامہ نگار ) سیف نگر خان گڑھ میں میڈیا ورکرز کا اجلاس نوابزادہ افتخار احمد خان کی صدارت میں منعقد ہوا۔

 جس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلاف اور تنقید ہر ایک کا حق ہے ، تاہم مخالفین کو چاہیے کہ وہ شائستگی اور آئینی و اخلاقی دائرے کے اندر رہتے ہوئے تنقید کریں۔ انہوں نے کہا کہ نوابزادہ خاندان کی 80 سالہ سیاسی تاریخ میں نوابزادہ نصراللہ خان صرف تین سال، 1990 کی دہائی میں کشمیر کمیٹی کے رکن رہے ، تاہم اس عرصے میں مظفرگڑھ سے خان گڑھ موچیوالی فلڈ سپر بند، گرڈ اسٹیشن خان گڑھ، سوئی گیس کی فراہمی، سینکڑوں ملازمتیں اور متعدد ترقیاتی منصوبے مکمل کرائے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں