پٹرول سستا، کرائے اور مہنگائی برقرار، شہریوں کا کارروائی کا مطالبہ
دوکوٹہ (نامہ نگار) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو 12 روز گزرنے کے باوجود ٹرانسپورٹ کے کرایوں اور روزمرہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی نہ آ سکی۔
جس پر شہریوں اور سماجی حلقوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے 19 جون کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد توقع کی جا رہی تھی کہ ٹرانسپورٹ کے کرائے کم ہوں گے اور اشیائے خور و نوش، سبزیوں، تعمیراتی سامان اور دیگر ضروری اشیا کی قیمتوں میں بھی کمی آئے گی، تاہم ایسا نہ ہو سکا۔ ان کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوتے ہی ٹرانسپورٹر فوری طور پر کرائے بڑھا دیتے ہیں، مگر نمایاں کمی کے باوجود کرایوں میں کوئی کمی نہیں کی گئی اور مسافروں سے بدستور سابقہ کرائے وصول کیے جا رہے ہیں۔