دہشت گردی کی ہر سازش ناکام بنائی جائے گی، شیخ راشد اکرام
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شیخ راشد اکرام نے کراچی میں سندھ رینجرز کے کیمپ پر حملے میں گرفتار زخمی دہشت گرد کے اعترافی بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے۔
کہ پاکستان کے خلاف ہونے والی ہر دہشت گرد کارروائی ناکام بنائی جائے گی۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک دشمن عناصر کے عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھرپور اقدامات جاری رکھیں گے ۔