ایف آئی اے کا ایکشن، انسانی سمگلر کو گرفتار کرلیا
عمران لیاقت نے یورپ بھجوانے کی مد میں شہری سے 60لاکھ وصول کئے
ملتان (کرائم رپورٹر)ایف آئی اے ملتان کی انسانی سمگلروں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں اس ضمن میں سب انسپکٹر ایف آئی اے شبانہ شمشیر نے کارروائی کرتے ہوئے خانیوال سے عمران لیاقت نامی انسانی سمگلر کو گرفتار کرلیا بتایا گیا ہے کہ عمران لیاقت نے شہری کو یورپ بھجوانے کے لئے ساٹھ لاکھ روپے سے زائد رقم وصول کی مگر رقم بٹورنے کے باوجود ویزہ نہ دیا جس پر عمران کو خانیوال سے گرفتار کرکے سرکل آفس ملتان منتقل کردیاگیا ہے اور مزید کارروائی جاری ہے ۔