ڈسٹرکٹ جیل میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کا حکم

ڈسٹرکٹ جیل میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کا حکم

ہیلتھ کونسل کا اجلاس ، سہولیات، ادویات کی دستیابی، سٹاف کی کارکردگی کا جائزہ

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ نے ڈسٹرکٹ جیل میں ہیلتھ کونسل کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں قیدیوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی، میڈیکل سٹاف کی کارکردگی، صحت و صفائی کے انتظامات اور علاج معالجہ کے مجموعی نظام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر قیدیوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مختلف امور پر غور کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ نے ہدایت کی کہ ڈسٹرکٹ جیل میں زیر حراست افراد کو بہترین طبی سہولیات، ادویات کی بلا تعطل دستیابی اور صحت و صفائی کے اعلیٰ معیار کی ہر صورت فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق قیدیوں کی صحت کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں