میپکو: اے پی ایم ایس پائلٹ منصوبہ شروع

میپکو: اے پی ایم ایس پائلٹ منصوبہ شروع

15 فیڈرز پر جدید نظام نافذ،ڈیٹا سسٹمز سے منسلک کرنے کے اقدامات شامل

ملتان (خصوصی رپورٹر) میپکو نے اے پی ایم ایس پائلٹ پراجیکٹ پر باقاعدہ عملدرآمد شروع کر دیا ہے ۔ وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کی ہدایت پر چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر گل محمد زاہد کو پراجیکٹ ڈائریکٹر مقرر کر دیا گیا ہے ۔منصوبے کے ابتدائی مرحلے میں میپکو ریجن کے مختلف علاقوں کے 15 منتخب فیڈرز پر اے پی ایم ایس نافذ کیا جائے گا، جس کے ذریعے ٹرانسفارمر سطح پر توانائی کے بہاؤ، بلنگ، ریکوری، لائن لاسز اور دیگر آپریشنل امور کی مؤثر نگرانی ممکن ہوگی۔ منصوبے میں ٹرانسفارمر کوڈنگ، کنزیومر ٹیگنگ، جی آئی ایس میپنگ، میٹرز کی تنصیب اور جدید ڈیٹا سسٹمز سے منسلک کرنے کے اقدامات شامل ہیں۔میپکو حکام کے مطابق منصوبے کی بروقت تکمیل کے لئے مالی، تکنیکی اور انسانی وسائل فراہم کئے جائیں گے جبکہ وزارت توانائی اور متعلقہ اداروں کو ہفتہ وار پیش رفت رپورٹ ارسال کی جائے گی۔ منصوبے کا بنیادی مقصد کمرشل نقصانات میں کمی، ریکوری میں اضافہ، بجلی کی فروخت بہتر بنانا ہے ۔ اے پی ایم ایس بجلی کی تقسیم کے نظام میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں