جاری اور زیرِ التوا ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت
وہاڑی ملتان روڈ کی تعمیر پر ہم وزیراعلیٰ کے انتہائی شکر گزار ، سردار خالد محمود
وہاڑی(نمائندہ خصوصی)سردار خالد محمود ڈوگر کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی (DCC) وہاڑی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایم این اے محترمہ تہمینہ دولتانہ، ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ، ممبران صوبائی اسمبلی میاں ثاقب خورشید، محمد نعیم خان بھابھہ، چوہدری محمد یوسف کسیلیہ، ملک نوشیر انجم لنگڑیال ودیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس میں امن و امان، سالانہ ترقیاتی پروگرام 2026-27، پی ڈی پی، سیپ پروگرام، مثالی گاؤں منصوبہ اور دیگر عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے جاری ترقیاتی منصوبوں اور وزیراعلیٰ کے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تصور اقبال نے ضلع میں امن و امان کی صورتحال اور پولیس کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ جاری اور زیرِ التوا ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ۔سردار خالد محمود ڈوگر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے عوامی فلاح و بہبود کے متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہاڑی ملتان روڈ کی تعمیر پر ہم وزیراعلیٰ پنجاب کے انتہائی شکر گزار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ضلع وہاڑی کے عوام ترقیاتی منصوبوں سے مستفید ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ عوام کی خدمت کے حوالے سے ہمارا ضلع نمایاں مقام حاصل کرے ، اسی مقصد کے لیے تمام ادارے مل کر کام کر رہے ہیں اہوں نے مزید کہا کہ تمام محکمے عوام کو بہترین انداز میں خدمات کی فراہمی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں۔ نئی تعمیر شدہ سڑکوں کے یوٹرنز پر کیٹ آئیز نصب کی جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments