تونسہ بیراج پر نوجوان کی خودکشی کی کوشش ناکام
کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)ہیڈ تونسہ بیراج پر نوجوان کی خودکشی کی کوشش ناکام،مقامی تیراکوں اور۔۔۔
کشتی بانوں نے دریا میں چھلانگ لگانے والے شخص کو بحفاظت بچا لیا۔ تفصیل کے مطابق لیہ کے رہائشی حافظ زبیر نے مبینہ طور پر گھریلو حالات اور ذاتی پریشانیوں کے باعث ہیڈ تونسہ بیراج کے گیٹ نمبر 8 سے دریائے سندھ میں چھلانگ لگا دی،پانی میں جان کو خطرہ محسوس ہونے پر متاثرہ شخص نے خود کو بچانے کی کوشش کی،اسی دوران موقع پر موجود مقامی تیراکوں اور کشتی بانوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے بحفاظت دریا سے باہر نکال لیا،بعدازاں متاثرہ شخص کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا جبکہ واقعے کی اطلاع اس کے والد کو بھی دے دی گئی،پولیس مزید کارروائی کر رہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments