ہارٹی کلچر ایجنسی کا شہر میں مون سون شجرکاری مہم شروع کرنے فیصلہ
گرین بیلٹس ، پارکوں میں بھر پور شجر کاری کی جائے گی ، مختلف مقامات پر میانواکی جنگلات کی ازسرنو تعمیر کی جارہی ،معاشرے کے تمام طبقہ فکر مہم میں شریک ہوں، وسیم حسن
ملتان (وقائع نگار خصوصی)ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان کا مون سون شجرکاری کے سلسلے بڑی تعداد میں درخت لگانے کا فیصلہ۔ایم ڈی ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان سید وسیم حسن نے ہارٹی کلچر ونگ کو شجرکاری بارے اقدامات کا ٹاسک دے دیا۔شہر کے مختلف مقامات پر درخت اور پلانٹرز لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہارٹی کلچر ونگ کے جائزہ اجلاس کی صدارت کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس محمد ندیم ملک بھی موجود تھے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ گرین بیلٹس اور پارکوں میں بھرپور شجرکاری کی جائے گی۔ موزوں موسم میں زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں گے ۔شہر کے مختلف مقامات پر میانواکی جنگلات کی ازسرنو تعمیر کر رہے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ تمام طبقہ ہائے فکر کو ایچ اے ملتان کی شجرکاری میں شرکت کرنی چاہیے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلوبل وارمنگ کے اثرات سے محفوظ رکھنے کے لئے زیادہ سے زیادہ شجرکاری کرنی ہوگی تاکہ نقصانات سے محفوظ رہا جاسکے ۔اس مقصد کے لیے عوام ہر ممکن تعاون کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments