ہیڈ نو بہار :وین اورمزدہ میں تصادم، 7افراد زخمی

ہیڈ نو بہار :وین اورمزدہ  میں تصادم، 7افراد زخمی

ملتان (کرائم رپورٹر)ہیڈ نو بہار، ہیڈ دُمڑی کے قریب تیز رفتاری کے باعث ہائی ایس وین اورمزدہ رکشہ کے درمیان تصادم میں سات افراد زخمی ہوگئے ۔۔۔

 اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز، موٹر بائیک ایمبولینسز اور ریسکیو گاڑی فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ریسکیو حکام کے مطابق جلال پور پیر والا سے ملتان آنے والی ہائی ایس وین تیز رفتاری کے باعث مزدہ رکشہ سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ۔ریسکیو اہلکاروں نے دو زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...