میپکو نے ایک ہزار 296 ٹرانسفارمرز کی اپ گریڈیشن مکمل کرلی
80 کروڑ 45 لاکھ روپے خرچ، کم وولٹیج اور اوورلوڈنگ کے مسائل میں کمی متوقع
ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) نے مالی سال 2025-26ء کے دوران بجلی کے تقسیم کار نظام کی بہتری کے لئے 80 کروڑ 45 لاکھ روپے کی لاگت سے ایک ہزار 296 ٹرانسفارمرز کی اپ گریڈیشن مکمل کر دی، جبکہ صارفین کو بلا تعطل اور معیاری بجلی کی فراہمی کے لئے اضافی ٹرانسفارمرز بھی نصب کئے گئے ہیں۔میپکو ہیڈکوارٹر میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر گل محمد زاہدنے کہا کہ ترقیاتی پروگرام کے تحت کم وولٹیج، لائن لاسز اور اوورلوڈنگ کے مسائل کے خاتمے کو اولین ترجیح دی گئی ہے ۔ اپ گریڈیشن منصوبوں سے بجلی کے نظام کی استعداد میں اضافہ، وولٹیج میں بہتری اور تکنیکی نقصانات میں نمایاں کمی آئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments