میپکو کے دو اہلکار مسلسل غیرحاضری پر ملازمت سے برخاست

میپکو کے دو اہلکار مسلسل غیرحاضری  پر ملازمت سے برخاست

ملتان (خصوصی رپورٹر) چیف ہیومن ریسورسز اینڈ کیریئر پلاننگ آفیسر میپکو میاں محمد سہیل افضل نے ڈیوٹی سے مسلسل غیرحاضری پر 2 اہلکاروں کو ملازمت سے برخاست کر دیا۔

 انہوں نے پاکستان واپڈا ایمپلائز ای اینڈ ڈی رولز 1978ء کے تحت محکمانہ کیسز کی سماعت کی۔محکمانہ کارروائی کے دوران میپکو ریجنل سٹور ملتان  کے سینئر سٹور کیپر زین اقبال معاویہ کو 28 جولائی 2025ء سے مسلسل غیرحاضری پر جبکہ فیلڈ سٹور بہاولنگر کے گیٹ کلرک اظہر صدیق کو 29 جنوری 2026ء سے ڈیوٹی سے غیرحاضر رہنے پر ملازمت سے برخاستگی کی سزا سنائی گئی۔دونوں اہلکاروں کو ان کے رہائشی پتوں پر ڈیوٹی پر حاضر ہونے کے نوٹس بھیجے گئے ، تاہم کوئی جواب موصول نہ ہوا اور وہ دفاتر میں بھی حاضر نہیں ہوئے ۔ اس پر محکمانہ قوانین کے مطابق یکطرفہ کارروائی کرتے ہوئے دونوں کیسز کا فیصلہ سنا دیا گیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...