پنک سکواڈ نے شادی شدہ خاتون کو بحفاظت ورثاء تک پہنچا دیا

پنک سکواڈ نے شادی شدہ خاتون  کو بحفاظت ورثاء تک پہنچا دیا

ملتان (کرائم رپورٹر)پنک سکواڈ ٹیم اور تھانہ جلیل آباد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سرگودھا کی رہائشی لڑکی کو بحفاظت ورثاء کے حوالے کر دیا۔۔۔

پروشہ نامی لڑکی ضلع جھنگ اپنے سسرال سے واپس سرگودھا جا رہی تھی کہ غلط بس میں سوار ہو کر ملتان پہنچ گئی۔لڑکی کے پاس موبائل فون سمیت رابطے کا کوئی ذریعہ موجود نہیں تھا۔، جس کے باعث وہ شدید پریشانی کا شکار تھی۔پنک سکواڈ ٹیم اور تھانہ جلیل آباد پولیس نے لڑکی کو تحفظ فراہم کرتے ہوئے اس کے اہل خانہ کی تلاش شروع کی۔پولیس نے مختلف ذرائع سے معلومات حاصل کرکے لڑکی کے ورثاء سے رابطہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...