میلسی کرم پور وہاڑی شاہراہ طویل عرصے سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار
وہاڑی(نمائندہ خصوصی ) میلسی، کرم پور اور وہاڑی کو ملانے والی اہم شاہراہ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ، جس کے باعث شہریوں کو شدید سفری مشکلات کا سامنا ہے ۔
مذکورہ سڑک مقامی آبادی کے علاوہ گردونواح کے دیہات کے مکینوں کے لیے بھی آمدورفت کا اہم ذریعہ ہے ۔ سڑک کی خستہ حالی کے باعث سفر کا دورانیہ بڑھنے کے ساتھ ٹرانسپورٹرز کو گاڑیوں کی مرمت اور اضافی اخراجات بھی برداشت کرنا پڑ رہے ہیں۔ شہریوں کے مطابق سڑک پر موجود گہرے گڑھے بالخصوص موٹر سائیکل سواروں کے لیے حادثات کا سبب بن سکتے ہیں ۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ بارہا توجہ دلانے کے باوجود مستقل تعمیر و مرمت کے مؤثر اقدامات نہیں کیے گئے ۔ متاثرین نے محکمہ ہائی وے ، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ میلسی، کرم پور، وہاڑی روڈ کی فوری مرمت اور پائیدار بحالی کے لیے جامع منصوبہ بنایا جائے تاکہ شہریوں کو محفوظ اور بہتر سفری سہولت میسر آسکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments