3 سال قبل چوری موبائل سیالکوٹ سے برآمد، مالک کے حوالے
وہاڑی (خبرنگار) تین سال قبل وہاڑی سے چوری ہونے والا موبائل فون پولیس نے جدید آئی ٹی ٹیکنالوجی کی مدد سے سیالکوٹ سے برآمد کرکے اصل مالک کے حوالے کر دیا۔ عاصم شہزاد نامی شہری کا موبائل فون 2023ء میں چوری ہوا تھا۔
جس پر اس کی درخواست پر تھانہ دانیوال میں مقدمہ درج کیا گیا۔ وہاڑی پولیس کی آئی ٹی برانچ نے چوری شدہ موبائل فون کا آئی ایم ای آئی نمبر ٹریکنگ اور ای گیجٹ ایپ پر مانیٹرنگ کے لیے درج کرکے مسلسل نگرانی جاری رکھی۔ قریباً تین سال بعد چوری شدہ موبائل فون جب سیالکوٹ کی موبائل مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا تو ای گیجٹ ایپ کے ذریعے وہاڑی پولیس کو نوٹیفکیشن موصول ہوا۔ اطلاع ملتے ہی متعلقہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے موبائل فون سیالکوٹ سے برآمد کرلیا اور وہاڑی منتقل کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments