جھوٹے مقدمات پر خواتین کے خلاف اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت کارروائی
وہاڑی(نمائندہ خصوصی ) مبینہ طور پر جھوٹے مقدمات درج کروانے پر دو خواتین کے خلاف اینٹی ریپ ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ۔
پولیس کے مطابق دونوں خواتین نے مبینہ زنا بالجبر کے واقعات کے حوالے سے مقدمات درج کروائے تھے ، تاہم بعد ازاں وہ اپنے سابقہ مؤقف اور بیانات سے منحرف ہو گئیں۔ پولیس نے معاملے کی قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد دونوں مدعیہ خواتین کے خلاف اینٹی ریپ ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کیے اور مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments